نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے لاہور بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ، مسائل ترجیحی بنیادں پر حل کرنے کی یقین دہانی

جمعہ 7 جولائی 2023 22:52

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے لاہور بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2023ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وزیر اعلی آفس میں لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا انتظار حسین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی - وفد نے وکلاء برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا،محسن نقوی نے مسائل ترجیحی بنیادں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی-نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال میں ضروری طبی آلات کی فراہمی کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں-انہوںنے کہا کہ وکلاء چیمبر کمپلیکس کے مسائل حل کیے جائیں گے۔ ایل ڈی اے کمپلیکس کی لفٹ کومستقل بنیادوں پر فنکشنل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہوربار ایسوسی ایشن کو مالی اعانت کا چیک بھی دیا-وفد میں سینئر نائب صدر آصف امین گورایہ، نائب صدر ندیم انجم خان، نائب صدر ماڈل ٹاؤن کورٹس ہادی حسین بھٹی، نائب صدر کینٹ کورٹس فرخ احمد خان، سیکرٹری جنرل ملک کفیل کھوکھر، سیکرٹری عمر وقاص وڑائچ،جوائنٹ سیکرٹری عاطف کمال بھٹی اور دیگر شامل تھی-سیکرٹری قانون ،سی سی پی او لاہور،کمشنر لاہورڈویژن ،ڈی آئی جی آپریشن،ڈپٹی کمشنر لاہور بھی اس موقع پر موجود تھیں۔