سعودی عرب، جازان میں 100 کلو گرام منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی

قبضے میں لی گئی منشیات کے حوالے سے ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرکے ضبط شدہ منشیات متعلقہ ادارے کو منتقل

پیر 10 جولائی 2023 13:25

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2023ء) سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان مین العارضہ سیکٹر میں سرحدی محافظوں کے جنگل میں گشت کے دوران 100 کلو گرام منشیات قبضے میں لے لی۔ یہ منشیات نشہ آور بوٹی قات پرمشتمل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے قبضے میں لی گئی منشیات کے حوالے سے ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرکے ضبط شدہ منشیات متعلقہ ادارے کو منتقل کردی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اس کارروائی میں کسی شخص کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی۔انسداد منشیات حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات کے لین دین کیلیے کام کرنے والے عناصر کے خلاف مکہ مکرمہ ، ریاض اور مشرقی صوبے کے علاقوں میں ہیلپ لائن نمبر 911 نمبر ملک کے دیگر علاقوں میں منشیات کیحوالے سے 999 پر رابطہ کرکے اطلاع دیں تاکہ منشیات فروش عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔