ویکسی نیشن کے بغیر آنے والے عازمین کے حج پرمٹ منسوخ کر دیئے جائیں گے، سعودی وزارت حج

منگل 11 جون 2024 16:29

ویکسی نیشن کے بغیر آنے والے عازمین کے حج پرمٹ منسوخ کر دیئے جائیں گے، ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2024ء) سعودی وزارت حج نے کہا ہے کہ ویکسی نیشن کے بغیر آنے والے عازمین کے حج پرمٹ منسوخ کر دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت نے عازمین حج پر زور دیا ہے کہ وہ پہلے سے تجویز کردہ ویکسی نیشن ضرور لگوائیں بصورت دیگران کے حج پرمٹ یا حج ویزا منسوخ کر دیا جائے گا۔سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کے مطابق اب تک 12 لاکھ عازمین حج مکہ پہنچ چکے ہیں اور ابھی بھی عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں سال 14 جون سے مناسک حج کا آغاز ہو رہا ہے۔