شہدائے وطن کو سلام
پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے لسبیلہ حادثے کو ایک سال مکمل- شہداء کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے
منگل 1 اگست 2023 14:00
(جاری ہے)
تاریخ ، پاک فوج کی عوام کے لیے کی جانے والی بے لوث خدمات سے بھری پڑی ہے،جنگ ہو یا ناگہانی آفت، عوام کو پاک فوج نے کبھی نہ مایوس کیا نہ تنہا چھوڑا عوامی خدمت کی ایسی ہی بےلوث مثال پچھلے سال ملک میں سیلابی صورتحال کے دوران دیکھی گئی یکم اگست 2022 کو لسبیلہ کے مقام پر پاک فوج کی جانب سے مشکل میں پھنسے سیلاب متاثرین کی امدادکے لیے ہیلی کاپٹر روانہ کیا گیا ریسکیو مشن کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کر رہے تھے موسم کی خرابی کے پیش نظر ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا اس المناک حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، بریگیڈیئر امجد حنیف، بریگیڈیئر محمد خالد، پائلٹ میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہ اور نائیک مدثر فیاض شہید ہوگئے بریگیڈیر امجدحنیف حال ہی میں میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پا چکے تھے اس دردناک حادثے نے ہر آنکھ اشک بار کر دی جب کہ ملک کی فضا کئی دن تک سوگوار رہی کور کمانڈر لیفیننٹ جنرل سرفراز علی شہید انتہائی پروفیشل آفیسر تھے اور پاک فوج میں اہم ترین عہدوں پر تعینات رہے،نومبر 2020 میں انہیں تھری سٹار جنرل کے عہدےپر ترقی دی گئی جبکہ دسمبر 2020 میں انہیں کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کیا گیا پاک فوج ملک و قوم کی ہر مشکل گھڑی میں ہر ممکن مدد کے لئے ہر دم تیار رہی ہے اور رہے گی اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
مزید اہم خبریں
-
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین پر فکسڈ چارجز کی مد میں بھاری بوجھ ڈالنے کا فیصلہ
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے’’عوام پاکستان‘‘کے نام سے نئی پارٹی لانچ کر دی
-
وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ سے گوگل وفد کی ملاقات
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارسے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے بین الاقوامی شعبہ کمیٹی کے وزیرکی ملاقات
-
سات دہائیوں سے زائد پر محیط چین اور پاکستان کے مضبوط تعلقات دنیا کے لیے ایک مثال ہے،سردارایازصادق
-
عدت نکاح کیس :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی
-
احسن اقبال کا عمران خان کو 5 سال تک قید میں رکھنے کا بیان نظامِ عدل کے منہ پر طمانچہ ہے
-
فرسودہ نظام انصاف میں بہت سی اصلاحات ہونا ہیں،اعظم نذیر تارڑ
-
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
-
محمد زبیر کے نجی ٹیلی ویژن کو دیئے گئے انٹرویو کا معاملہ
-
لندن پلان ہماری سیاست کا ایک بیانیہ بن گیا ہے، محمد زبیر
-
صدر ن لیگ نوازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے ایرانی سفیر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.