فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں کل آخری دو گروپ میچوں کا فیصلہ ہو گا

بدھ 2 اگست 2023 16:13

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2023ء) فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں کل(جمعرات کو )آخری دو گروپ میچز کھیلے جائیں گے ۔ پہلے میچ میں جنوبی کوریا اور جرمنی اور دوسرے میچ میں مراکش اور کولمبیا کی خواتین ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔

(جاری ہے)

فیفا کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی فٹبال ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے آسٹریلیا میں جاری ہیں جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

میگا ایونٹ میں کل جمعرات کو پہلے میچ میں گروپ ایچ کی ٹیمیں جنوبی کوریا اور جرمنی برسبین کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی ۔ دوسرا میچ اسی گروپ ایچ کا ہوگا جس میں مراکش اور کولمبیا کی ٹیمیں پرتھ کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گے۔ یہ آخری گروپ میچ ہوگا جس کے بعد میگا ایونٹ میں پری کوارٹر فائنل رائونڈ 5 اگست سے شروع ہوگا جبکہ فائنل 20 اگست کو کھیلا جائے گا ۔