فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں (کل) پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا

ہفتہ 5 اگست 2023 10:10

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2023ء) فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں کل(اتوار کو )پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ، پہلے میچ میں نیدرلینڈز اور جنوبی افریقہ جبکہ دوسرے میچ میں سویڈن اور امریکہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، فیفا کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی فٹبال ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے آسٹریلیا میں جاری ہیں ، اتوار کے روز پری کوارٹر فائنل رائونڈ کا پہلا میچ نیدرلینڈز اور جنوبی افریقہ کے درمیان سڈنی فٹبال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، اسی روز دوسرے میچ میں سویڈن اور امریکا کی خواتین ٹیمیں میلبرن سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی ، واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے 11 اور 12 اگست ، سیمی فائنل مقابلے 15 اور 16 اگست جبکہ فائنل 20 اگست کو کھیلا جائے گا ۔