گورنر سندھ سے وزیر اعلی سندھ کی الوداعی ملاقات

جمعہ 11 اگست 2023 23:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2023ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سےوزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کےمطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیر اعلیٰ سندھ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 10 ماہ کے دوران آپ سے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ رہی۔ ملاقات میں صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، امتیاز احمد شیخ، مکیش کمار چاؤلہ، شبیر بجارانی اور مشیر  قانون و میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔بعدازاں گورنر سندھ کی جانب سے وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزرا کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔