ریٹائرڈ ملازمین محکمہ کیلئے تا حیات باعث عزت ہیں،گیپکوچیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز

منگل 5 ستمبر 2023 22:36

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2023ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز محمد شعیب بٹ اورچیف ایگزیکٹو آفیسرانجینئرمحمد ایوب نے کہا ہے کہ عمر بھر اپنا خون پسینہ دے کر گیپکو کو نمبر ون کمپنی بنانے والے ریٹائرڈ ملازمین محکمہ کیلئے تا حیات باعث عزت ہیں،نوکری سے ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہے مگر ہمارے دروازے آپ کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔

(جاری ہے)

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گیپکو ہیڈ کوارٹرمیں مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو اُن کے واجبات کے چیک دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے منیجر ایڈمن ذیشان ستاراورچیئرمین ہائیڈرویونین ولی الرحمن خان نے بھی خطاب کیا ،جبکہ جنرل منیجر ٹیکنیکل مظہر نوید، ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن جلیل الرحمن، چیف انجینئر کسٹمرسروسزمعظم فضل، ڈپٹی مینجرپبلک ریلیشنز محمد جہانگیر رانا ، گیپکو افسران، ملازمین اوریونین نمائندگان کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی تھی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد ایوب نے کہا کہ ر یٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے جملہ واجبات کی ادائیگی کو انکی ریٹائرمنٹ والے دن ہر صورت یقینی بنایا جائے گااوراس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائیگی ۔

\378

متعلقہ عنوان :