امریکا اور آرمینیا کی مشترکہ فوجی مشقیں خطے کے استحکام کے لیے مفید نہیں، روس

جمعہ 8 ستمبر 2023 10:30

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2023ء) روس کے ایوان صدر (کریملن )کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ امریکا اور آرمینیا کی مشترکہ فوجی مشقیں خطے کے استحکام کے لیے مفید نہیں ہوں گی۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ مشقیں خطے میں باہمی اعتماد کی فضا کے لیے بھی سازگار نہیں ، روس کشیدگی کے باوجود آرمینیا اور آذربائیجان کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

ادھر،آرمینیائی وزیر اعظم نکول پشینیان نے اپنی کابینہ کے اجلاس کے دوران کہا کہ خطے میں عسکری و سیاسی صورتحال نمایاں طور پر خراب ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ آرمینیائی وزارت دفاع نے بدھ کو امریکاکے ساتھ 10 روزہ ’’ایگل پارٹنر 2023‘‘مشترکہ مشقوں کی میزبانی کے فیصلے کا اعلان کیا تھا،یہ مشقیں 11 سے 20 ستمبر تک جاری رہیں گی جن کا مقصد بین الاقوامی امن مشنزمیں حصہ لینے والے یونٹ کے باہمی تعاون کو فروغ دینا، کنٹرول اور ٹیکٹیکل مواصلات کے بہترین طریقوں کا تبادلہ کرنا ، نیٹو آپریشنل صلاحیتوں کے تصور کی تشخیص اور ساتھ ہی منصوبہ بندی کے لیے آرمینیائی یونٹ کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

متعلقہ عنوان :