سانحہ 9 مئی ، عمر چیمہ کی درخواست ضمانت خارج

منگل 12 ستمبر 2023 22:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2023ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی سے ملحقہ جناح ہائوس میں توڑ پھوڑ اور گھیرائو جلائو کے مقدمہ میں ملوث سابق گورنر پنجاب عمر چیمہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے جبکہ عدالت نے انہی مقدمات میں ملوث دو سابق صوبائی وزراء میاں محمود الرشید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے دائر کردہ درخواست ضمانت پر سماعت جاری رہی