خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر استغاثہ کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی

جمعرات 21 ستمبر 2023 18:26

خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر استغاثہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2023ء) خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر استغاثہ کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔ جمعرات کو سول جج مرید عباس نے خاتون جج کو دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

چیئر مین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر پہلے پراسیکیوشن کے دلائل سنے جائیں۔

پراسیکیوٹر کی عدم پیشی پر عدالت نے کیس کال کرنے کی ہدایت کی، تین بار کیس کال کیا گیا تاہم پراسیکیوشن کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔ سلمان صفدر نے استدعا کی کہ عدالت پراسیکیوشن سے دستیابی معلوم کر کے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دے، عدالت جو بھی تاریخ مقرر کرے ہم پیش ہونے کے لئے تیار ہیں۔ عدالت نے چیئر مین پی ٹی آئی کے وکیل سے رضامندی پر سماعت ملتوی کر دی۔۔

متعلقہ عنوان :