یمنی سکیورٹی فورسز نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی،447 کلو گرام چرس برآمد

جمعہ 22 ستمبر 2023 10:20

صنعا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2023ء) یمن کی سکیورٹی فورسز نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 447 کلو گرام چرس قبضے میں لے لی۔

(جاری ہے)

عرب نیوز نے یمنی وزارت خارجہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے حضرموت کے علاقے میں الودیعہ بری سرحدی چیک پوسٹ پر 447 کلو گرام چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ انہوں نے کہا کہ چرس کو سعودی عرب جانے والے ٹرک کے سائیڈ فیول ٹینک کے عقب میں چھپایا گیا تھا۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ٹرک کی تلاشی شبے کی بنیاد پر لی گئی۔