چین کا شام کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کا اعلان

جمعہ 22 ستمبر 2023 22:54

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2023ء) چینی صدر شی جن پھنگ نے شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کی جو 19 ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین آئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کوچینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ ہانگ چو ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے صدر بشار الاسدکی آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ کہ موجودہ ایشین گیمز میں شامی کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

انہوں ن? کہا کہ شام چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے پہلے عرب ممالک میں سے ایک ہے اور آج ہم مشترکہ طور پر چین شام اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کا اعلان کریں گے۔ صدر شی نے کہا کہ چین شام کے ساتھ مل کر باہمی حمایت اور باہمی تعاون کو فروغ دینے اور بین الاقوامی انصاف کے مشترکہ تحفظ کے لئے کام جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

متعلقہ عنوان :