چین،چینی صدر اور ان کی اہلیہ کی جا نب سے عالمی مہما نوں کیلئے ضیافت کا اہتمام

ایشین گیمز میں ایشیائی عوام کی امن کی خوبصورت خواہش ظاہر ہوتی ہے، شی جن پھنگ کا خطاب

ہفتہ 23 ستمبر 2023 18:04

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2023ء) چین کے صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے صوبہ زے جیانگ کے شہر ہانگ چو میں 19ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی معززین کیلئے خیرمقدمی ضیافت کا اہتمام کیا۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ضیافت میں شریک معزز مہمانان گرامی میں کمبوڈیا کے بادشاہ نورووم سیہامونی، شام کے صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ اسما، کویت کے ولی عہد میسل، نیپال کے وزیر اعظم پراچندا، مشرقی تیمور کے وزیر اعظم شانانا، جنوبی کوریا کے وزیر اعظم ہان ڈیوک سو، ملائیشیا کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر جوہری اور ان کی اہلیہ نورینی، اولمپک کونسل آف ایشیا کے قائم مقام صدر سنگھ اور ان کی اہلیہ وینیتا،بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ ،برونائی کے سلطان شہزادہ سوفری، اردن کے شہزادہ فیصل، تھائی لینڈ کی شہزادی سریوانوالی وغیرہ شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پھنگ نے کہاکہ ہم ولمپک کونسل آف ایشیا اور مختلف ممالک اور خطوں کے وفود کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں تاکہ دنیا کے سامنے ’’چینی خصوصیات، ایشیائی انداز اور جوش و خروش‘‘کیساتھ کھیلوں کا ایونٹ پیش کیا جا سکے اورایشیائی اور بین الاقوامی اولمپک تحریکوں کی ترقی میں شراکت کو ظاہر کیا جا سکے۔