وفاقی سیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان کی ہنزہ اور گلگت چیمبر آف کامرس کے ساتھ نشست،پاک چین باڈر پر کاروبار کو ہموار کرنے پر تبادلہ خیال

جمعہ 29 ستمبر 2023 18:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2023ء) وفاقی سیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ کی ہنزہ چیمبرز آف کامرس اور گلگت چیمبر آف کامرس کے ساتھ ایک نشست رکھی گئی جس میں پاک چین باڈر پر کاروبار کو ہموار کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہنزہ چیمبرز آف کامرس اور گلگت چیمبر آف کامرس کے عہدیداران نے سیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان کو سوست میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا جن میں صاف پینے کا پانی ، فائبر آپٹیک سے انٹرنیٹ، بارڈر کو پورا سال کھولے رکھنے کے لیے اقدامات اور دیگر مسائل شامل تھے۔ سیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان نے یقین دلایا کہ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے وہ متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کریں گے ۔