پنجاب میں24گھنٹے کے دوران 177 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

لاہور میں 56،راولپنڈی میں 71،ملتان 16،گوجرانوالہ میں 17 مریض سامنے آئے

ہفتہ 7 اکتوبر 2023 12:12

پنجاب میں24گھنٹے کے دوران 177 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2023ء) پنجاب میںگز شتہ 24 گھنٹے کے دوران 177 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 56 ،راولپنڈی میں 71 ،ملتان میں 16 ،گوجرانوالہ میں 17 ،فیصل آباد میں 5 ،قصور اورمنڈی بہا ئوالدین میں 2،2جبکہ شیخوپورہ، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، رحیم یار خان، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور حافظ آباد میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 126 مریض زیر علاج ہیں۔