سعودی عرب رواں ماہ ہائیڈروجن ٹرین کا پہلا تجربہ کرے گا

پیر 9 اکتوبر 2023 11:57

سعودی عرب رواں ماہ ہائیڈروجن ٹرین کا پہلا تجربہ کرے گا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2023ء) سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ رواں ماہ کے آخر میں ہائیڈروجن ٹرین کا پہلا تجربہ کرے گا۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلان سعودی ریلوے کمپنی ’’سار‘‘ نے یہ اعلان فرانسیسی کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے بعد کیا ۔ سعودی عرب اور فرانس نے 20 جنوری 2022 کو اس حوالے سے مفاہمتی یادداشت کی تھی اسے موثر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی ریلوے کمپنی ’’سار‘‘ نے کہا ہے کہ رواں ماہ ہائیڈروجن ٹرین کا پہلا تجربہ کیا جائے گا۔ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں پہلی بار سعودی عرب میں ہائیڈروجن ٹرین چلائی جائے گی۔یہ اس بات کا ثبوت ہوگا کہ سعودی عرب پائیدار ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی اپنانے کے حوالوں سے عہد کی پابندی کررہا ہے۔ سعودی وزیر نقل و حمل و لاجسٹک خدمات انجینئر صالح الجاسر ،جو سعودی ریلوے کمپنی سار کی مجلس انتطامیہ کے چیئرمین بھی ہیں نے کہا کہ سار سعودی وژن 2030 سے ماخوذ گرین سعودی عرب انشیٹو کی تکمیل کے لیے اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کی پابند ہے اور ہائیڈروجن ٹرین کا تجربہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔