جئے سندھ قومی محاذ (ب) گروپ کا تارکین کی آبادکاری کے خلاف 15 اکتوبر کو پرامن ریلی نکالنے کا اعلان

جمعرات 12 اکتوبر 2023 20:30

Uحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2023ء) جئے سندھ قومی محاذ (ب) گروپ نے تارکین کی آبادکاری کے خلاف 15 اکتوبر کو حیدرآباد میں نسیم نگر سے پریس کلب تک پرامن ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔یہ اعلان جسقم کے چیئرمین صنعان قریشی حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا سندھ عرصہ دراز سے غیر ملکیوں کا بوجھ اٹھا رہا ہے اور غیر ملکی آباد کاروں کی وجہ سے سندھ بدامنی کا شکار ہے۔

شہری گھروں یا دکانوں میں محفوظ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

بیرون افرادکی آبادکاری کی وجہ سے سندھی قوم اقلیت میں تبدیل ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے غیر ملکیوں کی آباد کاری کے حوالے سے واضح حکم دیا ہے، اس لیے سندھ میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو بلا تاخیر اپنے اپنے ملکوں کو ڈی پورٹ کیا جائے، انہوں نے کہاکہ ہم جی ایم سید اوربشیر قریشی کے پیروکار ہیں۔ عدم تشدد کی سیاست کرتے ہیں ہماری ریلی پرامن ہو گی۔ اس موقع پر دیدار شام، دادا اطہر سومرو، اشرف کلہوڑو، غلام نبی کٹی، آکاش ملہ، سہیل بھٹو، نواب بردی، احمد لغاری، آصف پنہور، وقار میمن اور دیگر موجود تھی