ّگورنر سندھ سے آل پاکستان آئل ٹینکرز اور گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

معاشی اور تجارتی سرگرمیوں میں ٹرانسپورٹرز کے مسائل اور درپیش مشکلات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 20 اکتوبر 2023 21:00

jکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2023ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے آل پاکستان آئل ٹینکرز اور گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے گورنر سندھ کو ایکسٹرا لوڈ قوانین پر عملدرآمد سے متعلق تحفظات کا اظہار ودیگر مسائل سے آگاہ کیا گیا ملاقات میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں میں ٹرانسپورٹرز کے مسائل اور درپیش مشکلات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز قومی معیشت میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں ٹرانسپورٹرز اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے تمام مسائل حل کئیے جائینگے تاہم ٹرانسپورٹرز بھی عوام کی سہولت کو ہر لحاظ سے ممکن بنائیں۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ٹرانسپورٹرز نے گورنر سندھ سے اپیل کی کہ تمام اسٹیک ہو لڈز سے باہمی مشاورت تک ایکسٹرا لوڈقانون پر عمل در آمد معطل کیا جائے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اس حوالے سے جلد متعلقہ اتھارٹیز سے بات کروں گا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس جلد طلب کیا جائے تاکہ باہمی مشاورت کے بعد اس مسئلے کا حل نکالا جائے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ میں جب تک گورنر ہوں عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا اور عوامی فلاح و بہبود کے کام اسی طرح جاری رہیں گے، انہوں نے کہا کہ جلد گورنر ہاؤس میں آئی ٹی ٹیسٹ میں کامیاب 50ہزار طالبعلموں کے لئے کلاسز کا آغاز کیا جائے گا،جس کے لیے تمام تیاریاں آخری مراحل میں ہیں گورنر سندھ نے بتایا کہ متوسط طبقوں کے لیے مختلف مقامات پر تندور بھی قائم کئے جائیں گے جہاں عوام کے لئے 2 روپے کی روٹی دستیاب ہوگی۔جب کہ 50ہزار تک آمدنی والے افراد کی ہیلتھ انشورنس بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :