پاکستان، ملائشیا فورسز کی مشترکہ فوجی مشقیں 9 سے 22 اکتوبر تک جاری رہیں،آئی ایس پی آر

منگل 24 اکتوبر 2023 19:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2023ء) پاک ملائشیا فورسز کی مشترکہ فوجی مشقیں 9 سے 22 اکتوبر تک ملائشیا میں جاری رہی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشقیں دو مراحل پر مشتمل تھی، ان مراحل میں تربیتی اور فیلڈ ٹرینگ مشقیں شامل تھیں، مشقوں سے دونوں ممالک کی افواج کو بہت فائدہ ہوا، مشقوں سے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعلق مضبوط بنانے میں مدد ملی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں سے مسلح افواج کے افسروں اور ارکان کے درمیان دوستی اور مہارت بڑھانے کا موقع ملا۔