گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کے کھلاڑی طلبا نے شاندارکارکرد گی

بدھ 25 اکتوبر 2023 21:00

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2023ء) پہلی سالانہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سپورٹس چیمپین شپ2023 میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کے کھلاڑی طلبا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع اورڈویژن کے بعد صوبائی لیول پر بھی اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ان مقابلہ جات میں 4*100میٹر ڈاک دوڑ میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کے طلباء 1 سید عبدالرزاق شاہ ،2 .محمد عمیر، 3.فرحت عباس، 4.علی رضا ،5.مدثر ،6.محمد صدیق نے ریلے ریس میں صوبائی لیول پر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کے طالب علم سید عبدالرزاق شاہ نے لمبی چھلانگ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

اسی طرح طالب علم نے ٹرپل جمپ میں بھی صوبائی لیول پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

ان مقابلہ جات میں دوسری پوزیشن پر ریلے ریس کے کھلاڑیوں کو 45 ہزار روپے فی سٹوڈنٹ انعام ملا ۔انفرادی مقابلہ جات میں سید عبدالرزاق شاہ کو لانگ جمپ اور ٹرپل جمپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر 40,40 ہزار روپے کیش انعام ملا.اس شاندار کامیابی پر ادارہ ہذا کے پرنسپل جناب پروفیسرچوہدری نعیم الحق ،گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر نےتمام اساتذہ کرام ،خصوصا فزیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کومبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے ۔

یاد رہے کہ ان کھلاڑیوں کی ٹریننگ پروفیسر ذیشان خان نیازی نے کی، جن کے زیرسایہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کے کھلاڑی طلبا نے صوبائی لیول پر اپنے کالج، ضلع اور ڈویژن کا نام روشن کیا۔\378

متعلقہ عنوان :