منشیات فروشی اژدھا کا روپ دھار چکی ، جس کی ہر صورت بیخ کنی کرنا ہوگی؛ سوشل ویلفیئر آفیسر بھکر رانا شہزاد ولی

بدھ 25 اکتوبر 2023 21:03

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2023ء) منشیات فروشی اژدھا کا روپ دھار چکی ہے، جس کی ہر صورت بیخ کنی کرنا ہوگی۔ اس برائی کو روکنے کے لیے طلبہ کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ یہ بات سوشل ویلفیئر آفیسر بھکر رانا شہزاد ولی ، پرنسپل ادارہ پروفیسر نعیم الحق چودھری اور پروفیسر عمیر فاروق رانا نے گزشتہ روز گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروفیسر عبدالعزیز انجم ، دیگر سٹاف ممبران و طلبہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض پروفیسر واجد نواز ڈھول نے سرانجام دیے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ منشیات ہماری نوجوان نسل کے لیے زہرِ قاتل ہے، ہمیں اپنی نسلوں کو اس زہر سے بچانا ہوگا۔ منشیات کے ساتھ ساتھ موبائل کا غلط استعمال بھی جرم اور برائی ہے۔ رانا شہزاد ولی نے کہا کہ منشیات کی روک تھام اور آگہی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھکر کی طرف سے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں جن کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بھکر میں ایک ڈیسک بھی بنایا گیا ہے جہاں منشیات استعمال کرنے والوں کا فری علاج کیا جارہا ہے۔\378