پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید چودھری کی اہلیہ نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک

نماز جنازہ میں جسٹس (ر) ثاقب نثار ، رانا فاروق سعید ،خواجہ عمران نذیر ، علی پرویز ملک سمیت دیگر کی شرکت

جمعہ 27 اکتوبر 2023 17:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2023ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید چودھری کی اہلیہ کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی جس کے بعد مرحومہ کر مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحومہ کے ختم قل آج(ہفتہ ) 3 بجے ڈونگی گرائونڈ ،ابوبکر بلاک نیو گارڈن ٹائون میں ادا کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

مرحومہ کی نماز جنازہ علامہ یوسف اعوان نے پڑھائی جس میں رانا فاروق سعید،رانا جواد، چوہدری اسلم گل،حافظ غلام محی الدین،آصف ہاشمی عامر نصیر بٹ،جسٹس (ر) ثاقب نثار ،علی پرویز ملک،منور انجم،شاہد عباس ایڈوکیٹ،رانا جمیل منج ، افنان صادق لون،علی سفیان گھر کی، شیخ عرفان،میاں نعمان یوسف ،منیر ڈگرا ،رانا اورنگزیب اشرف خان ،رانا اشعر،ڈاکٹر خیام حفیظ،فیصل میر،سجاد نذیر، یاسر بارا،خواجہ عمران نذیر سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات کی سینکڑوں شخصیات نے شرکت کی۔