قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیرپاؤ کا مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اتوار 29 اکتوبر 2023 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2023ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیرپاؤ نے مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے کی المناک وفات کا سن کر دلی دکھ ہوا۔میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔