اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے فیملی ممبران کی ملاقات

پیر 30 اکتوبر 2023 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2023ء) اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے فیملی ممبران نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جیل ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی سے فیملی ممبران کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات کرنے والوں میں ظہورقریشی، معین قریشی اور زین قریشی شامل تھے۔جیل ذرائع نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے بھی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔