غازی علم الدین شہید عشق رسولؐ کا استعارہ بن چکے ہیں: مولانا عزیزالرحمن ثانی

منگل 31 اکتوبر 2023 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2023ء) غازی علم الدین شہید عظیم مجاہد و محافظ ختم نبوت تھے، اپنی جان کا نذرانہ دے کر عشق مصطفی کا عملی ثبوت دیا۔رہتی دنیا تک غازی علم الدین شہید کے تذکرے ہوتے رہیںگے اور انکا نام ہمیشہ تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ غازی علم الدین شہید عشق رسولؐ کا استعارہ بن چکے ہیں۔

غازی علم دین کی شہادت نے ملت اسلامیہ کے دلوں میں عشق رسولﷺ کی شمع فروزاں کی۔ مسلمان کی زندگی کا مقصد ہی ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنا ہے جوکہ غازی علم الدین نے کر کے دکھا یا ہے۔ غازی علم دین شہید ؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کو عظیم راہ دیکھائی۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولاناعبدالنعیم، قاری علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، مولانا عبدالعزیز، مولانامحبو ب الحسن طاہر، قاری ظہورالحق نے کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

دنیا بھر کے مسلمان ہمیشہ قافلہ عشق و مستی کے سپہ سالار حضرت غازی علم دین شہید ؒ کے سر تا پاء ممنون رہیں گے۔ نبی پاک ﷺ کے عشق کے حوالے سے ایک عظیم داستان رقم ہوئی۔علماء نے کہا کہ عشق رسولﷺ کا جام غازی علم دین شہید ؒ کو ہمیشہ کے لیے دوام بخش گیا اور آج بھی علم دین شہید ؒ مسلمانوں کے دلوں میں زندہ ہیں بلکہ مسلمانوں کے لیے عشق رسولؐ کے فروغ کے لیے ایک عظیم مینارہِ نور ہیں۔جب بھی کبھی کفار کی جانب سے مسلمانوں کے ایمان کی حرارت کو چیک کرنے کے لیے کوئی سازش کوئی گستاخی ہوتی ہے تو غازی علم دین شہید ؒ کے پیروکار میدان عمل میں ہوتے ہیں۔