چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن کا یونین کمیٹی نمبر 2 کا دورہ

نوجوانوں کو صحت مند تفریح اور اسپورٹس کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں: فراز حسیب

بدھ 1 نومبر 2023 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2023ء) بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ نوجوانوں کو صحت مند تفریح اور اسپورٹس کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے یونین کمیٹی نمبر 02 شریف آباد میں منی اسپورٹس کمپلیکس کے قیام کے لئے جگہ کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔اس موقع وائس چیئر مین اسحاق تیموری ،کوآرڈینٹر صغیر احمد، کوآرڈینٹر انور جمال،یوسی پینل کے اراکین ڈائریکٹر سینی ٹیشن ناصر خان، ڈائریکٹر پارک ریحان ہمدانی ،ڈپٹی ڈائریکٹر پارک محمد نقی ،فیلڈ انچارج عبدالوہاب ،و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔

چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے ہماری کوشش ہے کہ عوام کو بلدیاتی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں ، اس سلسلے میں شریف آباد میںمنی اسپورٹس کمپلیکس قائم کیا جارہا ہے ، جہاں بچوں کے کھیل کو دکی سہولتوں کے ساتھ نوجوانوںکو ان ڈور گیمز کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ، ہماری کوشش ہے کہ لیاقت آباد ٹاؤن کے تمام پارکس و پلے گراؤنڈز کو جلد از جلد بحال کرکے عوام کے حوالے کردیا جائے تاکہ اہلیان لیاقت آباد کو صحت مند تفریح اور خوش گوار ماحول فراہمی ممکن ہو ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے امجد صابری ڈسپینسری کا دورہ کیا ۔ پیرا میڈیکل اسٹاف سے ملاقات کی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں آگاہی حاصل کی ۔