صوبے بھر میں 156 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

لاہور میں 84 ،راولپنڈی میں 12 ،ملتان میں 18 ،گوجرانوالہ میں 26 مریض رپورٹ

منگل 7 نومبر 2023 13:56

صوبے بھر میں 156 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2023ء) گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 156 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں 84 ،راولپنڈی میں 12 ،ملتان میں 18 ،گوجرانوالہ میں 26 ،فیصل آباد میں 9 ،بہاولپور میں 2نئے جبکہ شیخوپورہ، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، وہاڑی اور حافظ آباد میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 102 مریض زیر علاج ہیں۔