انسانی سمگلنگ ،حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 4ملزمان گرفتار
جمعرات 9 نومبر 2023 23:12
(جاری ہے)
ملزمان شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث تھے ، ملزم محمد مصطفی اشرف نے شہری کو آسٹریلیا بھجوانے کے لیے 20لاکھ روپے بٹورے، ملزم نے 20لاکھ وصول کر کے شکایت کنندہ کو جعلی ویزہ اسٹیکر دیا۔
جبکہ ملزم عبدالقیوم نے شہری کو ترکی بھجوانے کے 3لاکھ 50ہزار بٹورے ،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ڈائریکٹر لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف بھی کریک ڈائون جاری ہے اور ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کاروائیاں کر کے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان محمد نجیب اللہ اور محمد عادل کو گرفتار کر لیا ، ملزم محمد نجیب اللہ کو جاپان سنٹر لاہور جبکہ محمد عادل کو میو ہسپتال کے قریب سے گرفتار کیا گیا ۔ملزمان کرنسی کے غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث منظم ریکٹ چلا رہے تھے،ملزمان کے خلاف چھاپہ مار کاروائی خفیہ اطلاع ملنے پر عمل میں لائی گئی ۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 45لاکھ 25ہزار پاکستانی روپے، 200امریکی ڈالر، 300قطری ریال اور 331ملائشین رنگٹ برآمد ہوئے، ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا،ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیامزید قومی خبریں
-
اہل خانہ سے ناراض ہو کر گھر سے بھاگنے والی لڑکی بازیاب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا تفصیلی دورہ علاج معالجے کی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا
-
پی ٹی آئی واحد حقیقی سیاسی جماعت، باقی پارٹیز بوقت ضرورت بنیں، شاہد خاقان
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا کلرکہار ٹراما سنٹر ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پیغام
-
پاکستانی نژاد سیاح خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار
-
نیب نے غیر معیاری دودھ اور دہی کی فروخت پر نوٹس لے لیا
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے مابین ملاقات
-
چیچہ وطنی،جی ٹی روڈ پر مسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار کمسن بچہ جاں بحق
-
ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 7 جون کو طلب
-
پی پی 32 گجرات، پرویزالٰہی کی مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
وزیراعظم کا بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.