تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں ،سعودی عرب کیلئے قومی فٹبال ٹیم (آج ) روانہ ہوگی ، کوچ اسٹیفن

جمعہ 10 نومبر 2023 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2023ء) پاکستانی فٹبال ٹیم کے کوچ اسٹیفن کانسٹینٹائن نے کہا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں ،سعودی عرب کیلئے قومی فٹبال ٹیم (آج ) ہفتہ کوروانہ ہو گی جہاں پہ وہ 16 نومبر کو سعودی عرب کے مد مقا بل ہو گی،سعودی عرب کی ٹیم ورلڈ کپ کھیل چکی ہے،اس کے خلاف سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا،ہمارا ہدف ورلڈ کپ نہیں بلکہ ایشیا کپ کیلیئے کوالیفای کرنا ہے۔

سپورٹس کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہویقومی فٹبال کوچ اسٹیفن نے کہا کہ پاکستانی فٹ بال ٹیم سعودی عرب کے لیے (آج ) ہفتہ کوروانہ ہو گی۔تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور پاکستانی ٹیم ہونہار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی فٹبال ٹیم ہر میچ میں سیکھ رہی ہے، تین ہفتے پہلے ٹیم کہاں تھی اور اب کہاں ہی ہم فٹبال ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے ابھی تیار نہیں ہیں انہوںنے کہاکہ ہماری نظر ورلڈ کپ پر نہیں ایشیا کپ کیلیئے کوالیفائی کرنا ہے ،اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ سعودی عرب ورلڈ کپ کھیلنے جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پوری سعودی عرب ٹیم کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی پرفارمنس بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ہمارے پاس مارچ تک کا وقت ہے اور اس میں ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اگرپاکستان ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرتی ہے تو یہ میرے لیے بہت خوشی کی بات ہوگی۔انہوںنے کہاکہ بیرو ن ممالک لیگ کھیلنے والے پاکستان کے 6کھلاڑی (،اوٹس خان،عبداللہ اقبال،یوسف بٹ،ہارون حامد،عبد الصمد ارشد اور راحس نبی)سعودی عرب میں ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔قومی فٹبال ٹیم ،17نومبر کو وطن واپس آئے گی اور 21 نومبر کو قومی فٹبال ٹیم جناح سٹیڈیم اسلام اباد میں تاجکستان کے خلاف میچ کھیلے گی۔