چوہدری رحمت علی کا 126واں یوم ِپیدائش 16 نومبر کومنایا جائے گا

منگل 14 نومبر 2023 16:21

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2023ء) تحریک آزادی کے رہنما چوہدری رحمت علی کا 126واں یوم ِپیدائش 16 نومبر کو منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں حکومت نے سرگودہا سمیت تمام اضلاع کے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سکولوں میں چوری رحمت علی کے حوالہ سے بچوں کو آگاہ کریں تاکہ انہیں معلوم ہوسکے کہ ہمارے اکابرین کون تھے اور اُن کے کیا کارنامے تھے۔تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہاگیاہے کہ سکولوں میں چوہدری رحمت علی کی زندگی کے حوالے سے سیمینارزکا انعقادکیا جائے۔

متعلقہ عنوان :