بیرسٹر سلطان کا گوہر ایوب کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اتوار 19 نومبر 2023 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2023ء) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی پاکستان کے لئےسیاسی و سماجی اور سفارتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ گوہر ایوب کی ملک و قوم کے لئے بے لوث خدمات پر میں اُن کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :