تربیلا پریس کلب غازی کا تعزیتی اجلاس ،سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار

پیر 20 نومبر 2023 16:26

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2023ء) تربیلا پریس کلب غازی کا تعزیتی اجلاس ،سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ تربیلا پریس کلب غازی کا ایک تعزیتی اجلاس صدر تربیلا پریس کلب ملک فضل کریم کی زیر صدارت آفس میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

تعزیتی اجلاس میں چیئرمین مظہر علی خان، سینئر نائب صدر شبیر احمد، جنرل سیکرٹری عدیل خان، فنانس سیکرٹری عدنان مغل، جوائنٹ سیکرٹری یاور حیات، ممبران مبشر الحسن ،قاری احمد عقیل و دیگر ممبران نے شرکت کی۔

تعزیتی اجلاس میں سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے والد سابق اسپیکر قومی و سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی مغفرت و درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ہے۔صدر تربیلا پریس کلب غازی ملک فضل کریم و جنرل سیکرٹری عدیل خان نے کہا کہ مرحوم گوہر ایوب خان کی ملک کے لئے گراں قدر خدمات ہیں جنکو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔