ممبئی ائرپورٹ کو دھماکے سے اڑانے کی ای میل موصول

بٹ کوائن میں 10 لاکھ امریکی ڈالر فوری دا کرنے کا مطالبہ کردیا

جمعہ 24 نومبر 2023 17:07

ممبئی ائرپورٹ کو دھماکے سے اڑانے کی ای میل موصول
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2023ء) بھارتی شہر ممبئی ائرپورٹ کے ٹرمینل نمبر دو کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے جمعرات کو ممبئی کے بین الاقوامی ائرپورٹ کو ایک ای میل بھیجی، جس میں دھمکی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ای میل میں کہا کہ ائرپورٹ انتظامیہ بٹ کوائن میں 10 لاکھ امریکی ڈالرادا کرے ورنہ وہ ٹرمینل نمبردو کو بم سے اڑا دے گا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے 48 گھنٹے کے اندر ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔دھمکی آمیز ای میل ممبئی انٹرنیشنل ائرپورٹ کے فیڈ بیک میل آئی ڈی کے ان باکس میں پائی گئی، جس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی ہے۔