عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شریعت محمدی کی اساس اوربنیاد ہی:عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

ہفتہ 25 نومبر 2023 22:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2023ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم ،مولانا عبدالعزیز، مولانا محمد مہتاب فاروق ، مولانا سمیع اللہ نے گزشتہ روز مسجد عبداللہ بن مسعو د، مسجد ابو بکر صدیق باگڑیاں لاہور میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شریعت محمدی کی اساس اوربنیاد ہے۔

دین اسلام اللہ کا آخری دین ہے اور یہی دین مدار نجات ہے۔ قادیانی ختم نبوت کی انکار کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ختم نبوت کا تحفظ در اصل آپ ﷺ کی ذات اقدس کا تحفظ ہے ۔ مقررین نے کہا ہے کہ رسول پاکﷺ جان سے بھی عزیز تر ہیں، امت کسی صورت گستاخی برداشت نہیں کرسکتی۔ علماء نے کہا کہ ہم فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیل کا غزہ میں شہریوں کو بلا جواز نشانہ بنانا تہذیب کے تمام اصولوں کے خلاف اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ تشدد کے خاتمے کو فلسطینی سرزمین پر برسوں کے غاصبانہ اور غیر قانونی قبضے اور اس کے عوام کے خلاف جابرانہ پالیسیوں کے تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو محصور غزہ تک فوری طور پر درکار امدادی سامان کی نقل و حمل کے لیے محفوظ راہداری کھولنے کے لیے کارروائی کرنی چاہیے۔