عقیدہ ختم نبوت کا دفاع دراصل اسلام کا دفاع ہی: مولانا عبدالنعیم

جمعہ 1 دسمبر 2023 22:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2023ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، ناظم تبلیغ مولانا عبدالعزیز، قاری محمداقبال، مولانا محمدجنید بخاری نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی چوکیداری ایک اہم فریضہ ہی۔ ان خیالات کا اظہار علماء نے شاہدرہ میں مختلف مساجدمیں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علماء نے کہا کہ قادیانی اسلام، مسلمان اور پاکستان کے لیے یہود وہنود سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔

(جاری ہے)

اندرون ملک وبیرون ممالک کی کئی عدالتوں نے قادیانیت کے کفر پر مہر ثبت کردی ہے قادیانیت اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے، قادیانی فتنے کا خاتمہ قریب ہے،ایک وقت آئے گا کہ تلاش کرنے باوجود اس دھرتی پر ایک بھی قادیانی نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع دراصل اسلام کا دفاع ہے، قادیانی جہاں بھی جائیں گے ان کا مقابلہ دلائل اور براہین سے کیا جائے گا، شہدائ ختم نبوت نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہمیشہ گلشن رسالت کی آبیاری اور ناموس رسالت کے چراغ کو روشن کیا ہے۔ قادیانیوں اور انکی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ایمان کا بنیادی تقاضا ہے۔