عابد باکسرکی جانب سے دائر کی گئی درخواست سپرد داری رائفلزاورکلاشنکوف مسترد

جمعرات 7 دسمبر 2023 18:46

عابد باکسرکی جانب سے دائر کی گئی درخواست سپرد داری رائفلزاورکلاشنکوف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2023ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر عابد باکسر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست سپردداری رائفلز اور کلاشنکوف مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ مقدمہ کا ٹرائل چلنے کے دوران اسلحہ یا پراپر ٹی سپردداری پر نہیں دی جا سکتی۔ واضح رہے کہ تھانہ فیصل ٹائون پولیس نے عابد باکسر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں ملزم کی ضمانت منظور ہو چکی ہے