گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے چیس فیڈریشن آف پاکستان کے وفد کی ملاقات

اتوار 10 دسمبر 2023 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2023ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے چیس فیڈریشن آف پاکستان کے وفد نے صدر حنیف قریشی کی سربراہی میں گورنر ہائوس میں ملاقات کی،وفد میں ایشین یوتھ شطرنج چیمپئن شپ کے لئے سندھ سے منتخب کھلاڑی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں صوبہ میں شطرنج کے فروغ،طالب علموں کو اس کھیل کی جانب راغب کرنے کے اقدامات،کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی اور دیگر متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ جونیئر لیول پر پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی خوش آئند ہے،شطرنج کا کھیل صوبہ سندھ کی قدیم تاریخ کا اہم حصہ رہا ہے۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بین الاقوامی سطح کے شطرنج ٹورنامنٹ کے انعقاد میں بھرپور تعاون کروں گا۔چیس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر حنیف قریشی نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان کے شطرنج کھلاڑیوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :