اداکارہ ریما کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات، بیٹے کے انتقال پر تعزیت

پیر 18 دسمبر 2023 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2023ء) اداکارہ ریما خان نے مشہور عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور بیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق ریما خان نے انسٹا گرام پر مولانا طارق جمیل کے ساتھ اپنی ملاقات کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں نے مولانا طارق جمیل صاحب سے ان کے بیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر تعزیت کرنے کیلئے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے لکھا کہ اس ملاقات میں مولانا صاحب اور ان کے اہلِ خانہ نے مجھے جو سبق دیا وہ یہ ہے کہ ہر حال میں اللہ تعالی کے سامنے سر جھکانا چاہیے اور اللہ تعالی کی مرضی پر راضی رہنا چاہیے۔انہوں نے لکھا کہ میں نے مولانا صاحب اور ان کے خاندان کے قول و فعل میں مکمل توازن دیکھا، وہ ناصرف زبان سے دین کا سبق دیتے ہیں بلکہ عملی طور پر اسلام سے وفاداری کا ثبوت دیتے ہیں۔ریما خان نے اپنی پوسٹ کے آخر میں مولانا طارق جمیل کی لمبی زندگی کی دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالی ان کو اور ان کے اہلِ خانہ کو یہ بڑا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :