‏اے این پی پختونخوا نے عام انتخابات کیلئے مردان کی قومی نشست کیلئے امیدوار کا اعلان کر دیا

بدھ 20 دسمبر 2023 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2023ء) عوامی نیشنل پارٹی (‏اے این پی) پختونخوا نے عام انتخابات کیلئے مردان کی قومی نشست کیلئے امیدوار کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق احمد علی خان این اے 21 مردان سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ چیئرمین پارلیمارنی بورڈ ایمل ولی خان نے اراکین کی مشاورت سے نام کی منظوری دے دی۔