سندھ فوڈ اتھارٹی نے یوسف بشیر کو فوڈ سیفٹی ایمبیسیڈر مقررکردیا

پیر 25 دسمبر 2023 22:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2023ء) یوسف بشیر قریشی وائی بی کیو ایک مشہور فیشن ڈیزائنر، فوٹوگرافر، پینٹر، فوڈ سائنٹسٹ اور فارمر کو سندھ فوڈ اتھارٹی کا فوڈ سیفٹی اینڈ ہائجین ایمبیسیڈرز پروگرام کے تحت صوبہ سندھ کے لیے فوڈ سیفٹی اینڈ ہائیجین ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی نے ہائیجین ایمبیسیڈرز پروگرام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد اور معاشرے پر اثر انداز ہونے والے افراد کو اعزازی بنیادوں پر فوڈ اینڈ ہائجین ایمبیسیڈرز تعینات کیا جائے گا۔اس پروگرام کا مقصد صوبے کی آبادی کے مختلف طبقات کو غذائیت اور خوراک، خوراک کی حفاظت اور حفظان صحت، صحت مند کھانے کی عادات اور صحت مند غذا برقرار رکھنے کے فوائد جیسے ضروری موضوعات پر آگاہی فراہم کرنا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر کے ساتھ ملاقات میں حسین، یوسف بشیر قریشی نے عام لوگوں میں فوڈ سیفٹی اور حفظان صحت سے متعلق آگاہی کے پروگرام میں اپنی بھرپور شرکت اور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :