میلبورن ٹیسٹ، حسن علی کی کرائوڈ کے ساتھ موج مستی کی ویڈیو وائرل
حسن علی نے آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان میلبورن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن جمعرات کو تفریح کا ایک اور اضافہ کیا
ذیشان مہتاب جمعرات 28 دسمبر 2023 13:20
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستانی فاسٹ بولرز نے عمدہ کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹاپ آرڈر کو محض 16 رنز پر ہی پویلین راہ دکھا دی، آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو شاہینوں کے تابڑ توڑ حملوں کے نتیجے میں اننگز کی دوسری ہی گیند پر شاہین آفریدی نے عثمان خواجہ کو آؤٹ کردیا، کھانے کے وقفے سے پہلے لبوشین بھی پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد میر حمزہ نے 2 گیندوں پر 2 شکار کرتے ہوئے خطرناک بیٹر ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ کو کلین بولڈ کردیا۔
اس کے بعد سلپ فیلڈر عبداللہ شفیق نے مچل مارش کا 20 کے انفرادی اسکور پر عامر جمال کی گیند پر کیچ چھوڑ دیا، جس کے بعد انہوں نے کھل کر بیٹنگ کی، میلبورن ٹیسٹ میں یہ پہلا موقع نہیں جب عبداللہ شفیق نے کیچ ڈراپ کیا ہو، اس سے قبل وہ پہلی اننگز میں ڈیوڈ وارنر کا کیچ گراچکے ہیں جس کے بعد انہوں نے پاکستانی بالرز کی خوب درگت بنائی تھی، اسی طرح مچل مارش نے بھی ڈراپ چانس کا بھرپور فائدہ اٹھایا تاہم وہ 96 رنز پر نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے انہیں میر حمزہ نے میدان بدر کیا تو اس وقت آسٹریلیا کا دوسری اننگز میں سکور 169 رنز تھا اور اسے پاکستان پر 223رنز کی لیڈ حاصل ہوچکی تھی۔ قبل ازیں تیسرے روز کھیل کے آغاز پر پاکستانی بلے بازوں محمد رضوان اور عامر جمال نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز سے پاکستانی اننگز کی دوبارہ شروعات کی، محمد رضوان 51 گیندوں پر 42 رنز بناکر کمنز کی گیند پر وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد شاہین آفریدی 21، حسن علی اور میر حمزہ اسکور میں صرف 2،2 رنز کا اضافہ کر سکے، عامر جمال 80 گیندوں پر 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور پاکستان کی پوری ٹیم 264 رنز پر پویلین لوٹ گئی جب کہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 318 رنز بنائے تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائیویٹ چیٹ لیک کرنے پر روہت شرما کی بھارتی میڈیا پر کڑی تنقید
-
مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چارٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزکا پہلا میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
-
روم ، جرمن سٹارالیگزینڈر زویروف دوسری مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
-
قومی خاتون کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کر لئے
-
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کراچی ایسوسی ایشن کے عہدداران معطل
-
پاک بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ کی ٹکٹ بیس بال مقابلے کی ٹکٹ سے بھی مہنگی ہوگئی
-
کرسٹیانو رونالڈو نے آخر کار اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں بارے بتا دیا
-
پاکستان فٹبال ٹیم میں اہم کھلاڑی کا اضافہ ہو گیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں فخر زمان نے اپنا رول بتا دیا
-
روہت شرما نے مزید پاک بھارت کرکٹ میچوں کی خواہش کا اظہار کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.