چھوٹے پلاٹوں میں کاشت کی گئی پالک، دھنیا، میتھی و دیگر سبزیاں دیرتک پیداوار دیتی ہیں

جمعہ 29 دسمبر 2023 15:47

چھوٹے پلاٹوں میں کاشت کی گئی پالک، دھنیا، میتھی و دیگر سبزیاں دیرتک ..
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2023ء) کچن گارڈننگ کے تحت چھوٹے پلاٹوں میں کاشت کی گئی پالک، دھنیا، میتھی و دیگر سبزیاں دیر تک پیداوار دیتی ہیں جبکہ5 مرلہ تک کے پلاٹ میں ان کے علاوہ گوبھی، ٹماٹر، گاجر، شلجم،مولی وغیرہ بھی کاشت کی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ریسرچ انفارمیشن یونٹ کے مطابق گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کا مشغلہ نہ صرف انسانی صحت کیلئے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے بلکہ اپنے گھر، باغ یا کھیت میں کاشت کی ہوئی سبزیاں زیادہ تازہ، بہتر، حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق، زرعی زہروں کے سپرے و مضر اثرات سے پاک،سستی اور دیگر آلائشوں سے بھی صاف ہوتی ہیں۔

انہوں نے کو بتایا کہ سبزیوں کی بہتر کاشت کیلئے انہیں نہری یا گھریلو پینے والا پانی فراہم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری گھروں میں کاشتہ سبزیوں کو پانی دیتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ پانی کھیلیوں سے اوپر نہ جائے ورنہ سبزیوں کا اگاو ٴ متاثر ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیل والی سبزیوں کو دیوار کے ساتھ اونچا باندھنا چاہیے تاکہ اس میں ہوا کا مناسب گزر ہوتا رہے نیز اس طرح سبزیاں کیڑے مکوڑوں کے حملوں سے بھی محفوظ رہتی اور زیادہ دیر تک پھل دیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :