علمی ادبی تنظیم آنگن کے زیر اہتمام خوبصورت ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا

سانگلہ ہل کی دس اہم شخصیات کو خدمت ایوارڈ دئیے گئے،لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ امانت علی مہمان خصوصی تھے

جمعہ 29 دسمبر 2023 15:47

ننکاانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2023ء) سانگلہ ہل کی علمی ادبی تنظیم آنگن اور اتحاد پریس کلب نے مقامی سپورٹس کمپلیکس ہال میں ایک خدمت ایوارڈ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سانگلہ ہل کی دس اہم شخصیات کو خدمت ایوارڈ دئیے گئے ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں میونسپل کمیٹی سانگلہ ہل کے سینٹری ورکر پطرس نعمت عرف جھلا، گورنمنٹ علامہ اقبال ہائی سکول کے ٹیچر زاہد مجید، واپڈا ملازم زاہد اقبال، سانگلہ ہل کی بیسٹ پرسنیلٹی رانا عبدالمجید، مذہبی سکالر حافظ مولانا عبدالطیف، سانگلہ ہل کے بہترین سوشل ورکر عرفان ورک، بہترین صحافی ڈاکٹر محمد عباس لاثانی، بہترین تاجر میاں غلام عباس، بہترین این جی او ھیومن گائیڈ شیخ محمد عرفان ، آصف علی آسی ، بہترین سوشل پرسنیلٹی میاں طارق جمیل، بہترںن ڈاکٹر نصیر احمد کاہلوں، بہترین سپورٹس مین استاد جمیل نے خدمت وصول کئے ایوارڈ تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ امانت علی تھے جبکہ ایڈووکیٹ چوہدری عدنان رامے نے ایوارڈ تقریب میں گیسٹ آف آنر کی حیثیت سے شرکت کی اس تقریب میں شہریوں صحافیوں اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور علمی ادبی تنظیم آنگن کے چئیرمین زاہدانصاری کو خوبصورت تقریب کا اہتمام کرنے پر مبارکباد پیش کی بعدازاں تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر نواز کنول،پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل دانش چوہدری عدنان رامے ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نفسا نفسی کے دور میں ایسی علمی ادبی اور فلاحی تقریبات کا انعقاد کسی عبادت سے کم نہیں اور علم و ادب اور کتاب سے پیار کرنے والے لوگ معاشرے کا اہم حصہ ہیں جن کی وجہ سے علم و ادب کے چراغ روشن ہیں اور آنیوالی نسلیں انہی سے آگہی حاصل کر رہی ہیں خدمت ایوارڈ تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ امانت علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علمی و ادبی تنظیم آنگن اور اتحاد پریس کلب کو خوبصورت پروگرام کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہر سال خدمت ایوارڈ تقریب کا اہتمام کرنا نہایت ضروری ہے اور جب تک میری زندگی ہے میری خدمات ایسے پروگراموں کے لیے حاضر رہیں گی پروگرام کے آخر میں تمام ایوارڈ حاصل کرنے والی شخصیات نے مہمانوں کے ساتھ گروپ فوٹو بنوائے۔