عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنا ہرمسلمان کا فرض منصبی ہے : مولانا عبدالنعیم

جمعہ 29 دسمبر 2023 21:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2023ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا عبدالنعیم ، مدرسہ ختم نبوت چناب نگر کے شیخ الحدیث مولاناغلام رسول، مولانا خالد محمود، مولانا سعید وقار ، قاری ظہورالحق ، قاری محمداصغر ، مولانا محمدحنیف کمبوہ ، مولانا عبدالعزیز ، مولانا عابد حنیف ، مولانا سمیع اللہ نے 6جنوری ختم نبوت کانفرنس شادی پورہ کی تیاری سلسلے میںمختلف مساجدمیں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنا ہرمسلمان کا فرض منصبی ہے دین اسلام کی پوری کی پوری عمارت قائم کھڑی ہے۔

امت مسلمہ کا چودہ سو سال سے متفقہ عقیدہ ختم نبوت چلا آرہا ہے آج بھی پوری دنیا کے مسلمان عقیدہ ختم نبوت پر متحد ومتفق ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مملکت خداد پاکستان کی پارلیمنٹ نے منکرین ختم نبوت قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کو آئینی وقانونی تحفظ فراہم کیا لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ختم نبوت وناموس رسالت قوانین پر مکمل و مؤثر عملدرآمد کروایا جائے کیوں کہ امتناع قادیانیت ایکٹ پر عدم عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے قادیانی فتنہ کی اسلام و آئین پاکستان مخالف سرگرمیوں سے مسلمانوں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتاہے جو کہ ناقابل برداشت ہیں۔

اجتماعات میں مطالبہ کیا گیا کہ قادیانی فتنہ کو آئین و قانون کا پابند بنایا جائے اور ان کی ناپاک ارتدادی سر گرمیوں کو روکا جائے کیوں کہ عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت کا تحفظ اور فتنہ قادیانیت کا تدارک دینی و آئینی تقاضا ہے جب کہ ان قوانین پر عمل درآمد کروانا حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ علماء نے تمام حاضرین سے یہ وعدہ لیا کہ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کرنا اور دوستوں کو اسکی دعوت دینا یہ ہم سب پر لازم اور ضروری ہے۔