نیاسال فنون لطیفہ کی ترویج و ترقی کا سال ہوگا ،ایگزیکٹوڈائریکٹرلاہورآرٹس کونسل

ہفتہ 30 دسمبر 2023 15:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2023ء) ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمرا طارق محمود چوہدری نے ہفتہ کے روز یہاں نئے سال کی آمد کے حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ پاک دھرتی نے موسیقی، مصوری، آرٹ،ڈرامہ،زبان وادب اور فنون لطیفہ کے دیگر شعبوں میں عظیم آرٹسٹ پیدا کئے، نیاسال فنون لطیفہ کی ترویج و ترقی کا سال ہوگا،انہوں نے کہاکہ ہم ان آرٹسٹوں اور الحمرا آرٹس کونسل کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک وقوم کا نام روشن کیا۔

(جاری ہے)

مزید برآں گزشتہ رو زالحمرا میلوڈیز میں صوفیانہ کلام،غزل،گیت اور قوالی سے بھرپور شام کا انعقادکیا گیا۔نامور گلوکار استاد عبد الرئوف کی آواز سننے والوں کے دلوں میں اترتی رہی۔مائیں نی میں کنوں آکاں،نی سیوں اسیں نیناں دے آکھاے لگے پر شائقین فن نے بھرپور داددی ۔ سلطان باہو کے کلام کے روح پرور نظارے بھی دیکھے گئے۔نامور شاعرہ پروین شاکر کی غزل ''کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کوبھی پیش کی گئی۔عبدالرئوف نے استاد غلام علی خان اور اپنی غزلیں بھی پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :