مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 30 دسمبر 2023 16:05

مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2023ء) انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں نگران وزیر اعظم کی معاون خصوصی مشعال حسین ملک نے تحریک آزادی کشمیر کے سرکردہ رہنما پروفیسر نذیر احمد شال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جو مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز لندن میں انتقال کر گئے تھے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشعال حسین ملک نے ایک بیان میں کہا کہ پروفیسر شال کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حقیقی علمبردار، ماہر تعلیم، شاعر اور ادیب تھے جنکا انتقال کشمیر کاز کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

متعلقہ عنوان :