بڈ انڈکشن کا عمل مکمل ہونے کےلئے باغبانوں کو جنوری کے دوران آم کے پودوں کو خوابیدگی کی حالت میں رکھنے کی ہدایت

پیر 1 جنوری 2024 12:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2024ء) مینگو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آری کے ماہرین زراعت نے آم کے باغبانوں کو پودوں کی پیداواری صلاحیت بہتر بنانے کےلئے انہیں جنوری کے دوران خوابیدگی کی حالت میں رکھنے کی ہدایت کی ہے تاکہ پودوں میں بڈ انڈکشن کا عمل مکمل ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے دوران آم کے پودوں میں مناسب زہروں کے استعمال سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ باغبان پودوں کے نیچے گہری گوڈی سے اجتناب کریں کیونکہ اس سے جڑیں زخمی ہونے کا خدشہ ہوتا ہے جس سے مختلف قسم کے جراثیم پودے کے اندر داخل ہو کر مختلف بیماریاں پھیلانے کا موجب بن سکتے ہیں اور اس طرح پودا یک دم مرجھاؤ کا بھی شکار ہو سکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ پودے میں غیر ضروری بڑھوتری کو کنٹرول کرنے کےلئے پیکلوبیوٹرازول کا سپرے بھی انتہائی مفید ہے جو نہ صر ف آم کے پودے پر نئی آنیوالی پھوٹ کو چیک کرتا اور شاخوں کی پختگی میں مدد دیتا ہے بلکہ اس سے درست انداز میں بڈ انڈکشن بھی ہو جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :