مختلف فصلات ذخیرہ کرنے سے قبل گودام کی اچھی طرح صفائی کرلی جائے، ڈاکٹر عامر رسول

پیر 1 جنوری 2024 13:56

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2024ء) کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مختلف فصلات کی برداشت کے بعد فصل ذخیرہ کرنے سے قبل گودام کی اچھی طرح صفائی کروا لیں اور اسے کیڑ ے مکوڑوں سے پاک کرنے کیلئے مناسب سپرے کا بھی استعمال کیا جائے کیونکہ گوداموں میں موجود سونڈ والی سسری، دانوں کے پروانے، آٹے والی سسری اور کھپرے جیسے جراثیم و کیڑے مکوڑے مکئی کی پیداوار کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

شعبہ پلانٹ پروٹیکشن،پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹرعامر رسول نے بتا یا کہ ان کیڑے مکوڑوں سے بچاؤ کیلئے گودام کے فرش، دیواروں اور چھتوں میں موجود دراڑیں اور سوراخ اچھی طرح بند کر دینے چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گوداموں میں پہلے سے موجود خالی بوریوں میں پناہ گزین کیڑو ں کے تدارک کیلئے گوداموں کو حسب ضرورت گرمائش و دھونی فراہم کی جائے اور گوداموں کو مکئی کی سٹوریج سے قبل اچھی طرح خشک کر لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گودام روشن،ہوادار اور نمی سے پاک ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے گودام جو بند کئے جا سکتے ہوں میں 25سے 30گولیاں فی ہزار مکعب حجم کے حساب سے ایگناکسن کی دھونی دے کر مکئی کو کیڑے مکوڑوں اور ہر قسم کے نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :