اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار

منگل 2 جنوری 2024 13:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2024ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 9 کارروائیوں کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتارکرکے 214 کلو گرام منشیات برآمد کرلی ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر قطر ایئر ویز پر دوحہ جانے والے مسافر سے 2.4 کلو ہیروئن برآمدکی گئی ۔

(جاری ہے)

شاہراہِ فیصل پر کوریئر آفس میں سری لنکا جانے والے پارسل سے 100 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ۔

خیبر کے علاقے مورگاہ بارڈر کے قریب4کاروائیوں میں 209 کلو چرس برآمدکی گئی ۔جی ٹی روڈ پشاور کے قریب 2 کلو چرس برآمد کی گئی ۔خیابان سرسید راولپنڈی میں نائیجیریا کے شہری سے 8 کوکین بھرے کیپسولز برآمدکیے گئے ۔کنگن پور میں 3 ملزمان سے 956 گرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔ترجمان نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔